راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری مکمل، متعدد اعلیٰ عہدیداران فارغ

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری مکمل، ڈی سی اٹک اور پنڈی سمیت دیگرافسران فارغ

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمدانوارالحق اورڈپٹی کمشنر اٹک سمیت دیگر افسران کوعہدے سے ہٹادیا گیا ہے، کمشنر راولپنڈی کو پہلےہی تبدیل کیاجاچکاہے۔

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری مکمل، متعدد اعلیٰ عہدیداران فارغ

اے سی صدر راولپنڈی غلام عباس اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ عظیم شوکت اعوان کو بھی تبدیل کردیا گیا،اے ڈی سی ریونیوراولپنڈی شعیب علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو اٹک شہریار عارف خان کو بھی عہدے سے ہٹادیاگیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال کو ڈی سی راولپنڈی اور اےڈی سی جنرل راولپنڈی قاسم اعجاز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا اضافی چارج  دیا گیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر اٹک کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا۔

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل انکوائری مکمل ہونے پر یہ بات سامنے آئی کہ رنگ روڈ کے اصل نقشے کو تبدیل کر دیا گیا اور اس میں مزید نئے راستے شامل کردئیے گئے،ذرائع کے مطابق نئے راستوں کا انتخاب چند اہم شخصیات کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے، جن اہم شخصیات کی زمینیں اس پر آتی تھیں،جسکی وجہ سے لاگت میں مزید 25 ارب روپے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

وزیراعظم عمران خان نے رنگ روڈ کے منصوبے کو رکوادیا تھا اور وزیراعظم کی ہدایت پر ہی انکوائری عمل میں لائی گئی تھی، رنگ روڈ کا معاملہ سامنے آنے پر کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو پہلے ہی تبدیل کیا جاچکا ہے۔

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری مکمل، متعدد اعلیٰ عہدیداران فارغ

 

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری مکمل، متعدد اعلیٰ عہدیداران فارغ

 

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری مکمل، متعدد اعلیٰ عہدیداران فارغ

    • Absolutely, we must punish these culprits. A simple transfer is just not enough, why not learn from the China model and punish them accordingly so no one in future would think of doing the same. Watch, these ACs/DCs and the commissioner will back to even better postings in a few months. Unfortunately, our system supports these type of corrupts backed by our judiciary.

  • اس طرح کے فراڈیوں افسران کو تو نوکریوں سے فارغ کیا جانا چاہیے تاکہ یہ لوگ مستقبل کی کرپشن کرنے والوں کے لیے عبرت کا نشان بن جاتے عوام کے ٹیکسوں کو اپنی ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنا عوام کے ٹیکسوں کے ساتھ خیانت ھے
    امید ھے اب یہ پروجیکٹ جلد از جلد شروع کیا جائے گا تاکہ راولپنڈی اسلام آباد کی ٹریفک کے ساتھ تمام دوسرے اضلاع کی ٹریفک اس سے استفادہ حاصل کر سکے

  • ہمیشہ کی طرح پھر صرف چھوٹے چوروں کے خلاف علامتی کاروائی اور بڑے مگرمچھ آزاد. اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو چھوٹے سے لے کر بڑے تمام مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے اور اس کیس کو ایک مثال بنا دے ورنہ عوام کا وقت ضائع نہ کرے

  • انکو صرف تبدیل کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا کیونکہ ادھر سے تبدیل کر کے جدھر بھی لگایا جائے گا یہ ادھر بھی کرپشن کریں گے ۔ ایسے لوگوں کو مستقل طور پر سروس سے
    آؤٹٹ کرنا چاہیے

  • نااہل لیگ دور کے چور ڈاکووں کے ٹولے ابھی تک کرپشن میں لگے ہوئے ہیں پرایم منسٹر عمران خان ان چوروں کو جیلوں میں الٹا لٹکائیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >