تھائی لینڈ کےشہریوں میں پاکستان سےبھارتی وائرس لگنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا:اسد عمر

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے تھائی لینڈ کے دو شہریوں میں پاکستان سے بھارتی وائرس لگنے کی اطلاع پر وضاحت دے دی، اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں یہ وائرس موجود نہیں،اسلئے تھائی لینڈ کے دو شہریوں میں پاکستان سے بھارتی وائرس لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں برطانوی، برازیلین اور جنوبی افریقی وائرس رپورٹ ہوا تھا لیکن بھارتی قسم کی رپورٹ تاحال نہیں آئی، یہ ممکن ہے کہ خاتون کو یہ وائرس تھائی لینڈ یا کہیں اور سے لگا ہو کیونکہ پاکستان میں تو اب تک رپورٹ ہی نہیں ہوا۔

تھائی لینڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آنے والی خاتون اور اس کے بیٹے میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کی تصدیق ہوئی ہے،تھائی لینڈ کے محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آنے والی ایک تھائی خاتون اور اس کے چار سالہ بچے میں کورونا کے انڈین ویریئنٹ کورونا وائرس کی قسم کی تصدیق ہوئی،

تھائی لینڈ میں یہ ایسا پہلا کیس ہے جس میں بھارتی قسم والے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں ماں بیٹا اس وقت قرنطینہ میں ہیں،بھارتی کووڈ کی قسم 42 سالہ حاملہ خاتون میں رپورٹ ہوا،دیگر دو بیٹوں کو الگ کمرے میں رکھا گیا ہے جن کی عمریں بالترتیب 6 اور 8 سال ہیں اور ان کی رپورٹ بھی منفی ہے۔

تھائی لینڈ کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان، تانی سنگرات کا کہنا تھا کہ وائرس کی بھارتی قسم کو یہاں پھیلنے سے روکنے کیلئے پیر کے روز ہی تھائی لینڈ نے پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے آنے والے مسافروں پر بھی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔

تھائی لینڈ اپریل کے آغاز سے کورونا کی نئی لہر کی لپیٹ میں ہے، جہاں بنکاک اور دیگر تفریحی مقامات میں سیاحوں کا رش ہے،حال ہی میں رپورٹ ہونے والے اکثر کیسزکی تعداد برطانوی قسم ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔

تھائی حکومت نے بھارت سے اپنے شہریوں کے علاوہ دیگر افراد کی داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے،جس کا آغاز یکم مئی سے ہوا،تھائی حکام کے مطابق آج کوروناکے ایک ہزار 630 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 85 ہزار 5 ہوگئی ہے جبکہ 22 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی 421 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں ایک تہائی تعداد بنکاک میں سامنے آئی ہے جہاں اتوار کو 980 کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم آج کم ہو کر 565 ہوگئے ہیں جبکہ ہفتے کو ریکارڈ ایک ہزار 112 کیسز کی تصدیق کی گئی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>