بل گیٹس  اور میلنڈا کی طلاق کیوں ہوئی؟ ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

دنیا کے امیر ترین انسانوں میں سے ایک بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کے درمیان گزشتہ دنوں طلاق ہوگئی تھی، تاہم اس کی کوئی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی تھی، تاہم اب میڈیا رپورٹس نے دونوں کے درمیان طلاق کی ممکنہ وجہ بیان کردی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے جذباتی یا عجلت میں یہ فیصلہ نہیں کیا ہے بلکہ وہ اس معاملے پر 2019 سے سوچ بچارکررہی تھیں، اور اپنے اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وہ مختلف وکیلوں سے بھی رائے لے رہی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے 2019 میں وکلاء سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بل گیٹس کے ساتھ ازدواجی زندگی ختم ہوچکی ہے اس لیے وہ ان سے طلاق لینا چاہتی ہیں۔

میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میلنڈا کے اس فیصلے کے پیچھے بل گیٹس کی ماضی میں ہونے والی جنسی  اسکینڈل  میں ملوث جیفری ایپسٹن سے ملاقاتیں  تھیں ۔

جیفری امریکہ کا ایک مشہور بزنس فنائنسر تھا جس کے تعلقات اعلی امریکیوں جن میں ڈونلڈ ٹرمپ اور بل  کلنٹن جیسی شخصیات شامل ہیں کے ساتھ تھے، تاہم ان پر  کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی  کا الزام لگا اور  انہیں اس مقدمے میں سزا بھی ہوئی تاہم انہوں نے اپنی سزا کے دوران جیل میں خود کشی کرلی تھی۔

ایسے بدنام زمانہ شخص سے ملاقاتوں کی تصدیق بل گیٹس نے ماضی میں خود کی تھی اور  اسے ایک غلط فیصلہ قرار دیا تھا، تاہم بل گیٹس کے ترجمان نے کہا تھا کہ بل گیٹس ایپسٹن کے پیچھے پڑنے کے باوجود  ان سے کوئی کاروباری یا نجی تعلق نہیں رکھ رہے تھے۔

تاہم اب طلاق کے بعد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بل گیٹس کی اہلیہ نے 2019 سے ان کی تصدیق کے بعد سے ہی بل گیٹس سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا جسے انہوں نے 2021 میں عملی جامہ پہنا دیا ۔

  • Lol,, Akhree umer mein paisay kee lalach bohat barh jatee hay…Kayee aurtein tu kam umer mardoon say taluq kaem kerna chahtee hain, per mardoon kay liye un kee ahmiyat sirf paisay batorna hotee hay…. Inn sab ka kasoor maghrab ka muashra nhay.. Jahaan paisay jaidad 1/2 kerna hay…Baqi qasar "Woke Culture” aur "Feminism” nay nikaal dee…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >