شمالی وزیرستان میں آج عید الفطر، عید کا اعلان کرنے والے قاری کے خلاف ایف آئی آر درج

خیبرپختونخوا کی بنوں ڈویژن میں واقع ضلع شمالی وزیرستان میں آج بروز بدھ عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ اس کی تصدیق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کی، انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان اور حیدر خیل میں 20 لوگوں نے شوال کا چاند دیکھا ہے اور اس لیے آج یہاں عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

محسن داوڑ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے حیدرخیل اور گردونواح سے عیدالفطر کے چاند کی 20 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے لاپتہ افراد کے لواحقین کیلئے دعا کی اور کہا کہ وہ عید ان کے ساتھ منائیں گے۔

رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ماورائے عدالت قتل اور دہشتگردوں کے حملوں میں متاثر ہونے والے لوگوں نے اس علاقے میں امن کیلئے بڑی قربانی دی ہے۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی وزیرستان کی جانب سے عیدالفطر کا باقاعدہ اعلان کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا پولیس نے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کے خلاف احترام رمضان آرڈیننس، 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • Hang this asshole upside down. These illiterate donkeys & their followers painting Pakistan’s image in a very negative way not only in the west but among the muslim countries.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >