میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور ہم غزہ اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں:وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹویٹ کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم نے اسٹینڈ ود غزہ اور وی اسٹینڈ ود فلسطین کا ہیش ٹیگ شیئر کیا، وزیراعظم نے نامور دانشور نوم چومسکی کی پوسٹ بھی شئیر کی۔

دوسری جانب دوہزار چودہ میں بھی وزیراعظم نے غزہ کی حمایت میں ٹویٹ کیا تھا، جو سات سال بعد ٹوئٹر پر گردش کررہاہے،عمران خان نے 25 جولائی 2014 کو کیے گئے ٹوئٹ میں غزہ پر اسرائیل کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا وہ غزہ کے ساتھ ہیں،انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میرا نام عمران خان ہے، میرا تعلق پاکستان سے ہے اور میں غزہ کی حمایت کرتا ہوں۔

ہوا کچھ یوں کہ اس پرانے ٹویٹ پر ایک صارف نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اب آپ وزیراعظم پاکستان بن چکے ہیں لہذا فلسطین پر کیے جانے والے حملوں پر کچھ واضح اقدامات کریں،

جس پر ہیش ٹیگ ’سپورٹ غزہ‘ کی اس مہم میں آج پھر سات سال بعد صارفین عمران خان سے حمایت کا اعلان کررہے ہیں، غیر ملکی بلاگر سنتھیا رچی نے بھی عمران خان کے ماضی میں کیے گئے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی ہیں لیکن پاکستان میں ہیں اور غزہ کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔

غزہ پر حملوں پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے،انسانیت کی تمام حدود اور عالمی قوانین پامال کرتے ہوئے خصوصاً رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے قبلہ اول یعنی مسجدِ اقصیٰ میں اہلِ فلسطین پر حملے کی شدید مذمت اور اہلِ فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی جاری ہے،غزہ میں جنگی طیاروں سے حملہ کردیا، تیرہ منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، حماس نے جوابی کارروائی میں صہیونی علاقوں پر مزید ڈیڑھ سو سے زائد راکٹ داغ دیئے، تل ابیب ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا، عسقلان میں یہودی آئل ڈپو تباہ کردیا، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد چھتیس ہوگئی،شہدا میں بارہ بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کی تعداد سات سو سے زائد ہے۔

  • 😑Oo bai ab ap Prime minister hai ap ye aam awam wali harkatay na karen k #tag laga kr tweet kr rahay hain🙍 ap k pas power hai ab tu kuch esa karen k unki help hosakay 🙏# tag wala kaam hum 22 caror awam kr rahi hai palestain se izhar e yakjheti kr k..

  • جب تک پاکستان میں نون لیگ کی جڑیں اداروں میں موجود ہیں خاص کر عدلیہ میں جنہوں نے ان کرپٹ خاندانوں کو پالا ہو ھے اور اس خاندان ن لیگ کی سہولت کاریاں کر رھے ھیں یہ ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا ھے۔ کیسی کی مدد نہیں کر سکتا ھے ایسی لئے اس کرپٹ خاندان کو لندن میں پالا ہوا ھے اور پاکستان کے پٹواری یہ بات نہیں سمجھتے ہیں انٹرنیشنل مافیاز اس کرپٹ خاندان کی دولت اور جائیدادوں کی مکمل حفاظت کر رہا ھے کیونکہ ان کرپٹ خاندانوں کی جائیدادیں لندن میں ہیں بات ھے سمجھ کی لیکن پٹواری عقل سے فارغ ہیں

  • خان صاحب ٹویٹ کا کام عام عوام کو کرنے دیں ۔آپ ملک پاکستان کے لیڈر ہیں ۔وو کام کریں جو ایک لیڈر کو کرنا چاہئے ۔

  • An statement to say WE STAND WITH doesn’t solve the problems of those in trouble, dieng, getting raped, getting evicted by force from their houses, there has to be equal retaliation, Israel will never understand any other language.

  • It is sad that the PM Imran Khan of the most powerful nuclear armed country is behaving like a helpless widow.
    You should talk to the Turkish & Iranian leadership to create a joint force to threaten Israel to withdraw from Jerusalem.
    It is YOUR duty to defend Al-Aqsa on ground.
    Wake up! please and stop selling your imaginary pilaw on tweeter and in your tireless servelesss speeches

  • I attend mosque with Arab imam. They never side with Kashmiris……they always mention palestinians, syrians, rohingiya, turkustanis but never Kashmiris in their prayers….hypocrisy and .prejudice in religion due to political reasons…….We in Pakistan always pray for Palestinians……


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >