پاکستان کیلئے خوشخبری،نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا،شاہ محمود قریشی

پاکستان کے خوشی کی خبر سامنے آگئی، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے لابنگ شروع کر دی، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بھی اس مرتبہ اچھی خبر آئے گی، پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فیڈمک کے اکنامک زونزاور ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا بھی دورہ کیا۔ چیئرمین فیڈمک کاشف اشفاق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لئے بیرون ممالک موجود سفارتخانے فیڈمک کی بھرپور معاونت کریں گے،فیڈمک کو جس ملک میں سرمایہ کاروں تک رسائی کی ضرورت ہے فارن آفس ان کی بھرپور مدد کرے گا، سرمایہ کاری لانے کے لئے وزارت خارجہ میں الگ اکنامک ونگ بنایا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار میں کمی پر قابو پانے کے لئے ریسرچ پر بھی توجہ دینی ہو گی، فیڈمک کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1500 ایکڑ پر ایگرو بیسڈ اکنامک زون کے قیام کا منصوبہ زراعت کی ترقی کے لیے بہترین اقدام ہے، اس سے ملتان، خانیوال، سرگودھا اور فیصل آباد کے کاشتکاروں کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے۔

دوسری جانب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پوری کرنے کے لیے نئے ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے ادارے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے کام کریں گے،ادارے نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر، ایف ایم یو، نیکٹا، اے این ایف اور صوبائی اینٹی کرپشن محکموں کے تحت قائم کیے جائیں گے، جس میں درجنوں خصوصی پراسیکیوٹر بھرتی کیے جائیں گے۔ شرائط پوری کر کے رپورٹ فیٹف کو پیش کی جائے گی۔

 

  • keyword : "jayay ga”

    bhai jab nikal jayain tab press conference kerdena, pehlay say press release issue kernay ka matlab yeh hay kay nahi hona, bas waqti political points gain kernay hain.

  • اس چوتئیے پر کل سے بھارت نواز بیان دینے کے بعد بہت سخت پریشر تھا ہر طرف سوالات پوچھے جارہے تھے اور یہ کسی بل میں گھس گیا تھا
    آج اس پریشر کو ختم کرنے کیلئے اس نے قبل ازوقت بیان دے کر خطرہ مول لے لیا ہے اب دیکھتے ہیں کیاہوتا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >