پنجاب میں گندم کی ریکارڈ پیداوار،عثمان بزدار اور فواد چودھری کی کسانوں کو مبارکباد

پنجاب میں گندم کی ریکارڈ پیداوار،عثمان بزدار اور فواد چودھری کی کسانوں کو مبارکباد

پنجاب میں رواں برس گندم کی پیداوار میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کیلئے وزیراعلی عثمان بزدار نے کسانوں کو مبارکباد دی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عثمان بزدار نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب کے محنتی اور جفاکش کسانوں کو گندم کی 20 ملین میٹرک ٹن کی تاریخی پیداوار پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں گندم کےریٹ کا اعلان کٹائی کے وقت ہوتا تھا، جو ہم نے پچھلے سال اکتوبر میں، کاشت کے وقت، ہی کر دیا تھا۔ اس بروقت حکومتی فیصلے اور بہترین ریٹ کی وجہ سے زیادہ رقبےپر گندم کاشت کی گئی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے حکومت اور پنجاب کے کسانوں کو مبارک باد پیش کی،ٹویٹ کیا کہ زرعی معیشت میں 1100 ارب روپے کا اضافہ ہوا، تاریخی ترقی کورونا کے باوجود ممکن ہوئی۔

پاکستان میں گزشتہ پانچ دہائیوں میں زرعی شعبے کی کارکردگی میں کمی دیکھنے میں آئی۔ فنانس ڈویژن کے مطابق ساٹھ کی دہائی میں اس شعبے کی گروتھ 5.1 فیصد تھی، ستر کی دہائی میں 2.4 فیصد، اسی کی دہائی میں 5.4 فیصد، نوے کی دہائی میں 4.4 فیصد اور موجودہ صدی کی دہائی میں 3.2 فیصد رہی ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >