طورخم بارڈر پر رشوت لینے والی لیڈی ڈاکٹرکی رشوت لینے کی ویڈیو وائرل

پاکستان اور افغانستان کےدرمیان طورخم بارڈر پر رشوت لینے والی لیڈی ڈاکٹرکشمالہ اورکزئی کو واپس اسلام آباد ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طورخم میں تعینات میڈیکل آفیسر کشمالہ اورکزئی کی رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی تھی جس کے بعد ان سے چارج واپس لے کر ان کی جگہ ڈاکٹر عمر عامر کو طورخم بارڈر پر انچارج مقرر کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں محکمہ صحت کے اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کشمالہ اورکزئی کو اسلام آباد بھیج کر انہیں او ایس ڈی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمالہ اورکزئی کی افغانستان سے علاج کی غرض سے پاکستان آنے والے مریضوں سے رشوت لینے کی ویڈیو پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے نوٹس لیا تھا اور متعلقہ حکام کو واقعہ پر فوری ایکشن کی ہدایت کی تھی۔

اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستا ن آنے والے ہمارے مہمان ہیں، افغان مریضوں کو پاکستان میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے، افغانی بھائی بہنوں کے ساتھ کسی کا غیر پیشہ ورانہ برتاؤ بالکل برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعلی کی ہدایت کے بعد محکمہ صحت نے ڈاکٹر کشمالہ اورکزئی کو رولز کے مطابق شوکاز نوٹس جاری کیا اور بعد ازاں ان سے چارج واپس لے کر انہیں اسلام آباد بھجوادیا گیا ہے۔

  • Why isn’t she sent home and cancelled her licence to practice as a doctor? She is lucky in a Islamic country. If she was in a non Muslim country her professional organization is going to cancel her licence.

  • یہ او ایس ڈی والے ڈرامے تو بند ہونے چاہیے۔۔۔ انمیں ویسے بھی کوئی شرم نہیں ہوتی۔۔اسکی نوکری کے خاتمے کیساتھ ساتھ اسے جیل بھی بھیجنا چاہیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >