کیا چوہدری نثار واقعی رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھارہے ہیں؟

Ch Nisar

کیا سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار واقعی حلف اٹھارہے ہیں؟ چوہدری نثار کی طرف سے جواب سامنے آگیا۔

گزشتہ روز سے چوہدری نثار کے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کی خبریں زیرگردش تھیں جس کی چوہدری سینئر سیاستدان چودھری نثار نے تردید کر دی۔

سوشل میڈیا اور صحافتی حلقوں میں طرح طرح کی چہ میگوئیاں ہورہی تھیں۔ کسی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو "بڑے گھر” کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے اسلئے وہ حلف اٹھارہے ہیں تو کسی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نیا آرڈیننس لارہی ہے جس کے تحت اگر کوئی رکن اسمبلی 60 روز کے اندر حلف نہیں لیتا تو اسکی نشست خالی تصور کی جائے گی اسلئے چوہدری نثار حلف اٹھانے جارہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے صحافی ثاقب ورک نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اپنے قریبی دوست کے ساتھ سیٹلمنٹ، حکومت چودھری نثار کے بطور ممبر پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کے بعد ہی الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کریگی، وفاقی کابینہ نے ایک ماہ قبل منظوری دی تھی کہ منتخب نمائندہ 60 دنوں کے اندر حلف نہ لے تو اسکی نشست خالی ہو جائے گی

لیکن اب چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ میری اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ حلقے کی خدمت کیلئے حلف اٹھانا ضروری نہیں حلقے میں رہ کر بھی عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، اور انہوں نے ڈھائی سال سے پنجاب اسمبلی رکنیت کاحلف نہیں اٹھایا تھا۔

  • اس مسٹر بین کی جتنی کتےُوالی کرکے مریم صفدر نے اس کو پارٹی سے زلیل کرکے نکالا ہے اس بے غیرت کی جگہ کوئی حلالی خون ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >