احساس پروگرام کی کامیابی پر وزیراعظم کی مبارکباد، بلاول کا طنز ‘ بے نظیرانکم سپورٹ’

احسساس پروگرام کو چارعالمی سماجی پروگراموں میں شامل کرنے پر وزیراعظم عمران خان نےخوشی کا اظہار کردیا، ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ وہ ثانیہ نشتر کو سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں، احساس پروگرام کی پوری ٹٰیم مبارکباد کی مستحق ہے،

عمران خان کا کہنا تھا کہ ثانیہ نشتر اس عالمی پذیرائی کی حقیقی طور پر حق دار ہیں، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں ڈیڑھ کروڑ گھرانوں کو بارہ ہزار روپے نقد فراہم کئے گئے جو ملک کی تاریخ میں اب تک سب سے بڑے اور معاشرتی تحفظ کا عکاس ہے۔

وزیراعظم کے اس ٹویٹ پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی میدان میں آگئے، جوابی ٹویٹ میں لکھا بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام، بلاول یہ باور کروانا چاہتے تھے کہ احساس پروگرام دراصل بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ہی ہے جس کی دنیا معترف ہے۔

ورلڈ بینک نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو عالمی سطح کے پہلے 4 بڑے سماجی تحفظ پروگراموں میں شامل کرلیا ہے، عالمی بینک نے عالمی سطح پر کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے سماجی تحفظ پروگراموں پر مبنی لیونگ پیپر رپورٹ میں بتایا کہ کس طرح سے مختلف ممالک اور خطے وبائی مرض کے تناظر میں سماجی تحفظ کے اقدامات کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد کررہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 20مارچ 2020سے 14مئی 2021 کے درمیان سماجی تحفظ کے اقدامات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور 222ممالک یا خطوں میں مجموعی طور پر 3333سماجی تحفظ کے منصوبے بنائے گئے ہیں یا ان پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

  • Khoti k bachay agar tm itnay he moatbar hotay to BISP ko dunia appriciate krti but unko pata ha Ehsaas Program or BISP main kitna fark ha! Sindh main to abhi bhi becahray awam ko Ehsaas Program main Corruption ka samna ha ! Khuch sharam kar Hejray !

  • اسکا بے نظیر انکل سپورٹ پروگرام کا ذکر کرنا تو بنتا ہے اسی پروگرام پر پل کریہ بیٹے بیٹیاں اور باپ آج اس مقام پر پہنچے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >