راولپنڈی میں ہونے والے اندھے قتل کا ڈراپ سین،قاتل کا مقتول سے کیا رشتہ تھا؟

راولپنڈی میں ہونے والے اندھے قتل کا ڈراپ سین،قاتل کا مقتول سے کیا رشتہ تھا؟

گزشتہ ہفتے چک بیلی کے علاقہ باہیا میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین،بیوی ہی قاتل نکلی۔

پولیس کے مطابق مقتول محسن جاوید کو اس کی بیوی ثناء اور اس کے آشنا تیمور علی نے قتل کیا۔ مقتول محسن جاوید کی چند سال قبل ثنا بی بی سے شادی ہوئی تھی۔ ثنا بی بی اور تیمور کے پچھلے چار سال سے آپس میں مراسم تھے۔ دونوں نے محسن جاوید کو راستے سے ہٹانے کیلئے اسے قتل کر دیا۔ مقتول کی بیوی نے وقوعے کے وقت بے ہوش ہونے کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس نے اندھے قتل کی تفتیش کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تیمور کے قبضہ سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >