شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن کورونا مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائنز کورونا مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن ایئر بلیو بیرون ملک سے جعلی پی سی آر رپورٹس پر کورونا مریضوں کو پاکستان لاتی رہی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایئر بلیو  کو ایک بار پھر  بیرون ملک سے 27 کورونا مریضوں کو ملک لانے میں ملوث پایا گیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق  ایئر بلیو نے دوبارہ کورونا ایس او پیز  کی خلاف ورزی کی اور مسافروں  کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ  کی مثبت رپورٹس آنے کے باوجودا نہیں پرواز  پی اے613 کے ذریعےشارجہ سے پشاور لایا گیا۔

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائنز کورونا مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

سول ایوی ایشن کے مطابق  ایئر بلیو نے ایسے ہی 10 مئی 2021 کو پرواز  پی اے 611 کے ذریعے دبئی سے24 کورونا مریضوں کو لا کر پشاور ایئر پورٹ پر اتارا تھا۔

سول ایوی ایشن پاکستان نے ایئر لائنز کو متنبہ کرتے ہوئے اپنے اعلامیہ میں لکھا کہ  ایسی غفلت سے نہ صرف سفر کرنےوالے دیگر مسافروں، ایئر پورٹ عملے اور ہیلتھ ورکرز کی زندگیوں کو خطرے میں  ڈالا گیا بلکہ  یہ غیر ذمہ دارانہ عمل  ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش پر ایک کاری ضرب بھی ہے۔

سی اے اے کے مطابق اس مجرمانہ غفلت پر مجاز اتھارٹی نے ایئر لائن کے خلاف سول ایوی ایشن رولز  1994  کے تحت  کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور  ایئر لائن  کو دی گئی پرواز پی اے611 دبئی سے پشاور کی اجازت کو  17 مئی 2021 کو منسوخ کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایس او پیز کی مزید خلاف ورزی پر مجاز اتھارٹی سخت ایکشن لے گی۔

  • اس بےغیرت کی شکل پر لکھا ہے اس سے کوئی نیکی نہیں ہونی
    ٹکے مار ایئر لائن چلاتا ہے اندازہ لگاؤ جبکہ ملک اس کتے کے جانے کے بعد
    ڈیفالٹ ہو چلا تھا- قوامی ایئر لائن کا حال دیکھو ان کے زمانے میں.

  • اس ائیرلائن کو مکمل بند کیا جائے جب تک پی آئی اے دوبارہ اپنے پیروں پہ کھڑا نہیں ہو جاتا۔
    کیونکہ فریال تالپور اور پتلون چھوڑ نے اپنی کمپنیز کو ترقی دینے کے لئے پی آئی اے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور منافع بخش قومی ادارے کو تباہ کر کے اس کو خسارے میں دھکیلا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >