مریخ ہیلی کاپٹر مشن:پاکستانی انجینیئر کا بڑا کارنامہ، امریکی سفارت خانےکا خراج تحسین

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستانی نوجوان جہاں ہوں وہاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیتے ہیں اور ملک کا نام روشن کرتے ہیں، ایسے ہی ایک پاکستانی انجینیئر احمد اویس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، جس پر امریکی سفارتخانے نے بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستانی ایوارڈ یافتہ اوپن سورس انجینیئر احمد اویس نے مریخ 2020 ہیلی کاپٹر مشن کیلئے سافٹ ویئر کا کوڈ ترتیب دیا ہے جس پر امریکی سفارت خانے نے خراج تحسین پیش کیا،امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈیولپرز صحیح معنوں میں دنیا میں اپنی شناخت بنا رہے ہیں اور احمد اویس پاکستانی ایوارڈ یافتہ اوپن سورس انجینیئرہیں۔

گزشتہ دنوں امریکی خلائی ادارے ناسا کا پرسیورینس مشن کامیابی سے مریخ پر لینڈ کرگیا تھا جس کے بعد ناسا نے چھوٹا ہیلی کاپٹر انجینیوٹی مریخ پر اڑایا تھا،ہیلی کاپٹر انجینیوٹی نے مریخ پر کامیاب اڑان بھری تھی،مشن 239 ملین میل کا سفر طے کرکے منزل پر پہنچا تھا، ناسا کے اس پرسیورینس نے خلا میں 12 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کیا۔

مشن پر 2 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئی اور یہ مشن 2 سال کے لیے بھیجا گیا ہے ، اس کا مقصد مریخ پر زندگی کو تلاش کرنا ہے،پرسیورینس درحقیقت ایک روبوٹ ہے جو ایسٹروبائیلوجسٹ یعنی مریخ کی سطح پر زندگی کے آثار تلاش کرے گا اور یہ ناسا کا پہلا روور ہے جو مریخ پر بھیجا گیا ہے، اس سے پہلے بھی کئی روورز مریخ پر بھیجے جاچکے ہیں مگر یہ سب سےزیادہ جدید ہے اور زیادہ دیر تک قائم رہ سکتا ہے۔

  • ہمیں اس باصلاحیت نوجوان کا تبھی معلوم ہوا جب امریکی ایمبیسی نے ہمیں بتایا۔۔افسوس صد افسوس پاکستانی حکمران کن کاموں میں مگن ہیں اور دنیا علم کی قدردان کے دنیا کے کسی کونے میں بھی کوی ذہین دماغ چھوٹی سے کوشش کرتا ہے تووہ اسے سراہتے ہیں اور اپنے ملک میں لے جاتے ہیں

    • creativity do not need support from govt. Pakistani people have broken their relation with books.. hence no creativity.
      Well we see remarkable creativity in arts.. or in ground level mechanics in pak. The uni./collage educated are infertile like Gobi desert… they need to pick up books.. do thing… Govt at most can make libraries every where.. which it should..

    • درست فرمایا۔

      دنیا کا یہ الزام مسلمانوں نے جدید دنیا کو کچھ نہیں دیا غلط ہے۔ مسلمانوں نے دنیا کو بہت کچھ دیا لیکن اپنے ملک اور ملک کے نام سے نہیں دے سکے

    • he’s from lahore. used to be our senior in university. he was always working hard on one project after the other. node.js community loves his work. it is people like you who are real losers unable to recognize local talent. shame on you.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >