سعودی عرب نے سفری پابنديوں والے ممالک سے پاكستان کا نام نکال دیا

پاکستان کیلئے خوشخبری، سعودیہ نے سفری پابندیاں ختم کردیں

پاکستان کیلئے سعودی عرب کی جانب سے خوشی کی خبر سامنے آگئی، سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے سفری پابنديوں والے ممالک سے پاكستان کا نام نکال دیا

سعودی عرب کے وزارت داخلہ نے بھارت سمیت تیرہ ممالک پر عائد کی جانے والی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں بھارت اور ایران بھی شامل ہیں، شام، لیبیا، لبنان، ترکی، آرمینیا، یمن، صومالیہ، وینزویلا، جمہوریہ کانگو ، بیلاروس اور افغانستان پر سفری پابندیاں برقرارہیں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کو ان میں سے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگیا اور ویکسینیشن کرانے والوں کو بھی بغیر قرنطینہ ممالک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ایک روز قبل سعودی عرب نے عائد کی جانے والی سفری پابندیاں ختم کیں، جس کے بعدملک بھر کے تمام ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں کو سعودی شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

  • Pakistan is still in 20 banned countries. This is only for Saudis not for Pakistanis resident in Saudi Arabia….So for Pakistanis resident in Saudia can travel to Pakistan but they cannot go back directly to Saudi Arabia.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >