بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبےکے سب سے پرانے پاکستانی قیدی کی رہائی کی منظوری

بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتا ناموبے میں 16 سال سے قید سب سے پرانے قیدی سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی منظوری دیدی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے نظر ثانی بورڈ نے گوانتا نا موبے جیل میں قید 73 سالہ سیف اللہ پراچہ سمیت 3 قیدیوں کو کلیئر قرار دیدیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق2003 میں القاعدہ سے روابط کے الزام میں تھائی لینڈ سے گرفتار کیے گئے سیف اللہ پراچہ کو آئندہ کچھ ماہ کے دوران رہا کردیا جائے گا جہاں وہ 2004 میں لائے گئے تھے، ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا اور نہ ہی ان پر کسی قسم کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

سیف اللہ پراچہ کو نومبر 2020 میں آٹھویں بار نظر ثانی بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا تھا، ان کی رہائی کے حوالے سے نظر ثانی بورڈ نے وجوہات میڈیا کے سامنے نہیں رکھیں، تاہم رہائی کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ پراچہ اب مزید امریکہ کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔

  • جب اوبامہ نے حلف لينے کے بعد تقرير ميں کہا تھا کے وہ گوانٹانامو جيل کو ختم کر دے گا۔
    اوبامہ بھی بے بس تھا اپنی اسٹيبلشمنٹ کے ہاتھوں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >