حکومت کا بیرون ملک جانے والے ورکرز و طلباء کی ویکسینیشن سے متعلق بڑا فیصلہ

حکومت نے بیرون ملک جانے والے ورکرز و طلبا کی کورونا ویکسینیشن کیلئے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بیرون ملک کام کرنے اور تعلیم کی غرض سے جانے والے شہریوں کو کورونا ویکسین کے حوالے رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک جانے والے کسی بھی عمر کے افراد اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر سے کورونا ویکسین لگواسکتے ہیں، یہ سہولت 21 مئی کے بعد سے دستیاب ہوجائے گی۔

تاہم ان افراد کو ویکسین لگوانے کیلئے بیرون ملک جانے کی دستاویزات جن میں اقامہ، ورک پرمٹ یا سٹوڈنٹ ویزہ شامل ہے ویکسینیشن سینٹر میں دکھانا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ بیرون ملک کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے والے افراد نے حکومت سے ویکسینیشن کے حوالے سے ریلیف کی اپیل کی تھی جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر نے اپیل منظور کرتے ہوئےاس طبقے کیلئے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>