تحریک انصاف کی ایم این اے نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہٹلر کے اقدامات کو درست قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) کنول شوزب نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایڈولف ہٹلر کے اقدامات کو جواز کے طور پر پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ممبران نے اظہار رائے کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے نے فلسطین کے عوام پر اسرائیل کے مظالم کے بارے میں تقریر کرتے ہوئے ہٹلرکے اقدامات کو درست قراردیتے ہوئے جواز کے طور پر پیش کر دیا۔

کنول شوزب نے کہا کہ ہٹلر نے کچھ یہودیوں کو اس لئے چھوڑ دیا تھا کہ وہ دنیا کو بتا سکیں کہ ان کو کیوں مارا گیا۔ فلسطین میں مسلمانوں نے یہودیوں کا استقبال کیا لیکن یہودی ناشکری کرتے ہیں۔ آج ہم میں اعتماد کا فقدان ہے۔ بہت سے ممالک ہیں جن کے پاس میزائل ہیں مگر وہ شاید شب بارات پر پٹاخوں کے طور پر چلانے کے لئے رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی کا قول ہے کہ جب کسی کے ساتھ نیکی کرو تو اس کے شر سے بچو آج فلسطینیوں کے ساتھ وہی ہو رہا ہے، یہودیوں کے ساتھ نیکی کرنے کے بدلے میں۔

کنول شوزب کی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بہت سارے لوگوں نے ان کے تبصرے پر تنقید بھی کی۔

نجی چینل ڈان نیوز پروگرام کی اینکر ضرار کھوڑو نے کنول کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی نسل کشی کرنے والے شخص کے اقدامات کو کس طرح ‘مثبت انداز میں استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی بہت سے لوگوں نے پی ٹی آئی اہم این اے کی رائے پر تنقید کی۔

اڈولف ہٹلر یورپ میں ہولوکاسٹ کا ذمہ دار تھا جو 1941 اور 1945 کے درمیان ہوا تھا۔ اس نے جرمنی اور یورپ کے دیگر حصوں میں لگ بھگ 60 لاکھ یہودیوں کو ہلاک کیا تھا۔

  • PTI has no dearth of stupid parliamentarians. If Ali Muhammad Khan, Faisal Vowda, Ali Zaidi, Zartaj Gul etc were not enough, we have now Kanwal Shozab. Instead of saying that Israel is doing same to Palestinians what Hitler did to Jews, she is giving idiotic statements. How hard is it to think or understand what I wrote above?

  • کہ دیا تو کیا غلط کہا ہے سیاست پی کے والوں کو اتنی تکلیف کیوں ہورہی ہے. چند کلکس لینے کیلئے اب منفی رپورٹنگ کو استعمال کیا جائیگا؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >