سلمان خان پر نہیں بلکہ فلسطین پر بات کریں، مولانا طارق جمیل تنقید کی زد میں آ گئے

سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی تعریف کرنے پر معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو تنقید کانشانہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں مولانا طارق جمیل نے اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان اور ان کے تینوں صاحبزادوں کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے شعیب اختر نے بتایا کہ سلمان اپنے والدین کے آگے ادب کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور ان کا ہر حکم مانتے ہیں والدین کی اسی فرمانبرداری اور سخاوت کے اوصاف کی وجہ سے میں بھی ان کا فین ہو گیا ہوں۔

انسٹاگرام صارفین نے اس وڈیو کو ناپسند کرتے ہوئے ان سے فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر خاموشی کے بارے میں سوال کیا۔ ویڈیو میں مولانا صاحب نے سلیم خان کو مزید کہا کہ سلمان خان جیسا خدمت گزار بیٹا ہونا بھی خوش قسمتی کی بات ہے اور ان کو اس بات پر بھی مبارکباد دی۔

مولانا طارق جمیل کے حمایتی صارفین نے یہ کہا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ پاکستان کی مشہور شخصیات نے سلمان خان کی تعریف کی ہو.

اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا تھا کہ اگر ان کی بائیو پک بنائی جائے تو وہ چاہیں گے کہ یہ کردار سلمان خان ادا کریں۔

اداکارہ سوہائی علی ابڑو بھی کہہ چکی ہیں کہ وہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان سے بہت متاثر ہوئیں۔

سلمان خان نے سال 2016 میں اڑی حملوں کے بعد سے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور کہا تھا کہ وہ دہشتگرد نہیں فنکار تھے۔

  • چلو مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کے بارے میں اگر کچھ کہنا چاہا تھا تو وہ انکا حق ہے
    اب وہ فلسطینیوں کے بارے میں بھی کہ دیں گے؟ اب اسکا بتنگڑ بنانے کا کیا؟

  • This means only MTJ’s statement is the reason Israel is not giving freedom to Palestine?
    There is saying actions speak louder than word. If statement or prayers can help alone why Imam ul Ambia Muhammad Arabi PBUH fought Ghazwat?

  • اب اگر مولوی فلسطین کا نام لے بھی دے تو کیا فائدہ خود تو اس کو خیال نہیں آیا، لوگوں کی تنقید کے بعد تو ذکر کرے گا تو بھی لوگ یہی کہیں گے کہ گونگلووں سے مٹی جھاڑنے کیلئے بات کردی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >