جہانگیر ترین ہم خیال گروپ میں مختلف آراء سامنے آنا شروع ہوگئیں

تحریک انصاف کے ناراض اراکین پر مشتمل ہم خیال گروپ کے اراکین میں اسمبلیوں کے اندر الگ نشستوں پر بیٹھنےکے حوالے سے اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہم خیال گروپ کے کچھ ارکین کی رائے ہے کہ اسمبلی میں مختص اپنی نشستوں پر ہی بیٹھا جائے جبکہ کچھ اراکین کا کہنا ہے کہ حکومتی بینچز کو چھوڑ کر الگ نشستوں پر بیٹھنا چاہیے۔

یہ تفریق ہم خیال گروپ کے سربراہ جہانگیر خان ترین کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد سامنے آئی جس میں جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلیوں میں اراکین الگ نشستوں پر بیٹھیں گے۔

تاہم آج ہم خیال گروپ کے چند اراکین نے تجویز دی کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات اسمبلی میں نظر نہیں آنے چاہیے اسی لیے الگ نشستوں کیلئے اسپیکر کو درخواست نہیں دی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کے حامی اراکین نے ہم خیال گروپ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے ، اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔

ہم خیال گروپ نے قومی اسمبلی میں راجہ ریاض جبکہ پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے، پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں کیلئے سعید اکبر نوانی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >