سینیٹ اجلاس میں سی پیک اتھارٹی کا بل پیش، اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود بل منظور

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سی پیک اتھارٹی بل منظور کر لیا گیا، اپوزیشن اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت نے سی پیک اتھارٹی کے قیام سے متعلق بل کا ضمنی ایجنڈا پیش کیا، ایوان میں بل وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے پیش کیا تاہم اپوزیشن اراکین کی جانب سے بل پیش کرنے پر احتجاج کیا گیا۔

ایوان میں موجود ارکان نے سی پیک اتھارٹی بل کی مخالفت نہیں کی اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سی پیک اتھارٹی بل منظور کر لیا گیا۔ بل کی منطوری کے عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپوزیشن اجلاس سے واک آؤٹ کر گئی۔

قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ بل سی پیک اتھارٹی کے قیام کے متعلق ہے، پاکستان کا مستقبل اس منصوبے سے جڑا ہوا ہے، اتھارٹی کے قیام کیلئے اس بل کو جلد از جلد پاس کرانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے بل پیش کئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اتھارٹی بل کو متنازعہ نہ بنایا جائے، سی پیک کی اہمیت سے واقف ہیں، حکومت ضمنی ایجنڈے کے ذریعے اس کو کیوں متنازعہ بنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس جمعہ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • پی ٹی آئی اور اس کی تمام اتحادی جماعتوں اور تمام اراکین جنہوں نے اس بل کو منظور کرایا مبارک باد کے مستحق ہیں ویلڈن سینٹ
    پاکستان زندہ باد


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >