سرکاری ملازمین کیلئےکورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی

خیبر پختونخوا حکومت نے مقامی سرکاری ملازمین کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیتے ہوئے 10 جون سے پہلے کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی۔

صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ، تمام سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازم قرار دے دیا جبکہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی متعلقہ دفتر میں جمع کرایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو 10 جون سے پہلے کورونا ویکسین لگائی جائے گی، نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اس سے قبل محکمہ خیبر پختونخواہ نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے لئے ویکسین لازمی قرار دے دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کیلئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دیتے ہوئے ملازمین کو 30 جون تک مہلت دے دی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>