پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کا پاسپورٹ، موبائل فون اور شناختی کارڈ ضبط

پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کا پاسپورٹ، موبائل فون اور شناختی کارڈ ضبط

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما انیس ایڈووکیٹ کا موبائل فون اور شناختی کارڈ ضبط کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما انیس ایڈووکیٹ کو "را” کے دو گرفتار دہشت گردوں سے متعلق تفتیش کے لئے طلب کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی کی سربراہی میں سی ٹی ڈی کی 3 رکنی کمیٹی نے انیس ایڈووکیٹ سے پوچھ گچھ کی، تفتیش کے دوران انیس ایڈووکیٹ کا موبائل فون اور شناختی کارڈ ضبط کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ کے شناختی کارڈ کے ساتھ پاسپورٹ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے جبکہ موبائل فون کو فرانزک آڈٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انیس ایڈووکیٹ کو پوچھ گچھ کے بعد باضابطہ طور پر شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے ان کے شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے بیان پر سی ٹی ڈی نے فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ کو تفتیش کے لیے طلب کیا تھا جس پر انیس ایڈووکیٹ ایک مرتبہ پھر سی ٹی ڈی سول لائنز میں حاضر ہوئے، اس سے قبل بھی انھیں بیان کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

  • اس حرامی کیکڑے کبڑے عاشق فاروق ستار کا کیا ہوا جو حرامی اپنے مالک بوری ماسٹر کی ملک دشمن تقریروں پر مینڈکوں کی طرح اچھل اچھل کر تالیاں بجایا کرتا تھا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >