کراچی سب سے کم رہائش کے قابل دس شہروں میں شامل


ماضی میں روشنیوں کا شہر قرار پانے والے کراچی کو سب سے کم رہائش کے قابل دس شہروں میں شامل کردیا۔

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے ریسرچ اینڈ اینالاسز ڈویژن کی سالانہ دی گلوبل لائیوبلیٹی انڈیکس 2021 رپورٹ میں پاکستان کے اقتصادی دارلحکومت کو سب سے کم رہنے کے لائق 10 شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔

ای آئی یو کی رہائش کے قابل شہروں کی یہ فہرست ہر سال مختلف ممالک کے شہروں کی معیار زندگی، جرائم ، ٹرانسپورٹ ، انفرااسٹرکچر تعلیم و صحت تک رسائی اور سیاسی و اقتصادی استحکام کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہے۔

2019 کے بعد کورونا وباء کے باعث گزشتہ سال اس فہرست کو جاری نہیں کیا گیا تھا جبکہ اس سے پچھلی رپورٹ میں 140 ممالک کی فہرست میں پاکستان 136 نمبر پر تھا جو رواں برس بہتر ہوکر 134 ہوگیا ہے۔

ای آئی یو کی رپورٹ کے مطابق تمام شہروں کا 100 پوائنٹس کی ریٹنگ کے ساتھ تجزیہ کیا گیا ہے جس میں کراچی کو استحکام میں 20، صحت عامہ میں 33.3، ثقافت اور ماحولیات میں 33.33، تعلیم میں 58.3 اور انفرا اسٹرکچر میں 51.8 پوائنٹس دئیے گئے۔

کراچی سے آگے لیبیا کا شہر تریپولی، الجزائر کا دارالحکومت الجزائر سٹی، بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا، پاپوا نیو گنی کا شہر پورٹ مورسبے، نائیجریا کا شہر لاگوس اور شام کا شہر دمشق بالترتیب 135 سے 140 نمبر پر ہیں۔

نیوزی لینڈ نے کورونا وباء کو اتنے بہتر طریقے سنبھالا اور قابو کیا کہ ای آئی یو نے اس برس دنیا کے بہترین رہنے لائق جن دس نئے شہروں کا انتخاب کیا ہے اس میں پہلی بار نیوزی لینڈ کا شہر آک لینڈ پہلے نمبر پر رہا۔ اس سے قبل 2018 سے آسٹریا کا دارالحکومت ویانا مسلسل پہلے نمبر پر آرہا تھا۔

آک لینڈ کے بعد جاپانی شہر اوساکا دوسرے، آسٹریلیا کا ایڈیلیڈ تیسرے، نیوزی لینڈ کا ویلنگٹن چوتھے، جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو 5 ویں، آسٹریلیا کا پرتھ چھٹے، سوئٹزرلینڈ کا زیورخ اور جنیوا بالترتیب 7 ویں اور 8 ویں، آسٹریلیا کے شہر میلبورن اور برسین 9 اور 10 ویں نمبر پر رہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وباء کے باعث رہائش کے قابل شہروں کے ماحول پر بہت زیادہ اثرات مرتب کیے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے شہر اب پہلے کے مقابلے میں کم قابل رہائش ہوچکے ہیں جبکہ یورپ کے کورونا وباء سے زیادہ سے متاثر ہونے کی وجہ سے یورپی ممالک کے مختلف شہر بھی کم رہائش کے قابل ہو چکے ہیں۔

  • زرداری کو چند سال مزید دو نمبر ون پہ آجائیگا بلکہ زرداری ٹولے کے حوالے نیو یارک یا لندن کردو دیکھنا اسے کیسے ٹاپ 10 میں شامل کرتا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >