لاہور:90 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گا،پولیس کا بھی سخت ایکشن

ایک بار نہیں دو بار نہیں پورے نوے بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پولیس کے ہتھے چڑھ گئی،لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے 90 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑلی ہے،سٹی ٹریفک پولیس نے90 سے زائد بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی ضبط کرنے کی  تصدیق کردی۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک پر 44 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا،گاڑی کے ڈرائیور نے 41 بار ٹریفک سگنل اور 45 بار اوور اسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی،ڈرائیور ایک بار ون وے ٹریفک اور تین بار لین لائن کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب پایا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چیف ٹریفک آفیسر  لاہورمنتظرمہدی کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہوگا،خلاف قوانین کی ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ،اس سلسلے میں وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے چالان بڑھادیئے گئے تھے،صوبائی  پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے جرمانے بڑھائے گئے تھے،اوور اسپیڈ بائیکس والے پانچ سو روپے ادا کرتے ہیں،کار والے ساڑھے سات سو،تجارتی گاڑیاں یا پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے ایک ہزار کا چالان دیتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >