کیا عامر لیاقت کو ایکسپریس ٹی وی سے فارغ کر دیا گیا؟

پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کو ایک نئے مقام پر لے جانے والے مذہبی اسکالر اور میزبان عامر لیاقت کی رواں سال کی رمضان ٹرانسمیشن شدید تنقید کی زد میں رہی، اور اب اطلاعات ہے کہ ایکسپریس ٹی وی نے عامر لیاقت کو چینل سے نکال دیا۔

ایکسپریس ٹی وی نے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے ایم این اے اور میزبان عامر لیاقت حسین کو بدتمیزی اور ہراساں کرنے کے حوالے سے نامناسب تبصروں کے الزام میں برطرف کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایکسپریس ٹی وی نے بتایا کہ عامرلیاقت نے اپنے شو میں بطور مہمان شریک اداکارہ نوشین شاہ، صبور علی اور کنزہ ہاشمی سے بدتمیزی اور بدسلوکی کی تھی،عامر لیاقت کے رویئے کے حوالے سے متعدد اداکاراؤں اور مشہور شخصیات نے ان پر طنز بھی کیا،جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں۔

کہا جارہاہے کہ رمضان ٹرانسمیشن میں خواتین مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی کے علاوہ بھی عامر لیاقت کے خلاف متعدد شکایات تھیں،جس سے چینل کی ساکھ بھی متاثر ہورہی تھی،میزبان کو اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں ناگن ڈانس کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جب دیگر عجیب و غریب حرکتوں پر بھی عامر لیاقت نشانے پر رہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے ایک شو میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی ہلاکتوں کا مذاق اڑانے پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا،ماضی میں عامر لیاقت نے کہا تھا کہ آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور کینسر کے باعث دنیا سے جانے والے عرفان خان میں ایک چیز مشترک تھی،ان دونوں نے عدنان صدیقی کے ساتھ کام کیا تھا۔

رہی سہی کسر اداکارہ ہانیہ خان کی جانب سے عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کے دعوے نے پوری کردی، اس حوالے سے بھی عامر لیاقت تنقید کی زد میں رہے،عامر لیاقت شادی کی تردید کرچکے ہیں

عامر لیاقت کو چینل سے نکالے جانے کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایکسپریس نیوز کو ان فالو کردیا ہے، جبکہ چینل کی جانب سے عامر لیاقت کو نکالے جانے کے حوالے سے ابھی کو آفیشل اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی ڈراموں پر دلچسپ تبصرہ کرنے والی معروف اماں نے پیمرا سے عامر لیاقت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا،انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت چاہے سیاست دان ہیں یا کوئی بہت بڑی شخصیت مگر ہیں تو انسان ہی، عامر لیاقت کے لیے بھی کوئی قانون کا یا حد ہونی چاہیے۔

اماں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں اُنہوں نے بغیر کسی ارادے کے عامر لیاقت کا ایک شو اچانک دیکھنا شروع کر دیا تھا، شو میں معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی اور اداکار فہد بطور مہمان مدعو تھے،اداکارہ کنزہ ہاشمی سے عامر لیاقت سوال جواب کر رہے تھے،کنزہ ہاشمی شو کے دوران کافی سہمی ہوئی اور عامر لیاقت کی ذو معنی باتوں سے گھبرائی ہوئی نظر آ رہی تھیں،عامر لیاقت اکثر اوقات ہی اپنے شو کے دوران خواتین کی موجودگی میں واحیات جملے، ذو معنی باتیں اور بے تکے لطیفے سناتے نظر آ تے ہیں۔

  • Good decision express T v. He belongs to mental hospital or a jail. I don’t know whe is he in public like a mad dog of Karachi. We feel so embarrassed when our Indian friends make fun of Pakistani shows & our Islamic Scholars because of him. Express TV JazakaAllah khair for your action.
    From Chicago USA on behalf of pak community.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >