صرف ایک ملک سے پاکستانیوں نے آئی ایم ایف سے زیادہ ڈالر پاکستان بھیجے

پاکستان میں ترسیلات زر میں29فیصد اضافہ،بلند سطح پر پہنچ گئی

پاکستان کیلئے بڑی خبرسامنے آگئی،پاکستان میں ترسیلات زر بلندسطح پرپہنچ گئی،اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلات میں 29 فیصد اضافہ ہوا اور 26.7ارب ڈالر کی ترسیلات رہیں،صرف سعودی عرب سے پاکستانیوں نے آئی ایم ایف سے زیادہ ڈالر پاکستان بھیجے،

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی11ماہ میں سعودی عرب سے7ارب ڈالر اور یواے سی سے 5اعشاریہ 6 ارب ڈالرز پاکستان آئے،رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں برطانیہ سے 3 اعشاریہ 7ارب ڈالر، امریکا سے 2 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز آئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ مئی میں ترسیلات زر 2 بلین ڈالر سے تجاوز کرگئیں ، مئی میں ترسیلات زر 2.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں،گزشتہ مالی سال مئی کےمقابلےمیں رواں مالی سال مئی میں ترسیلات زر34فیصد زائد ہے۔

وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی ترسیلات زرمیں29فیصدکااضافہ ہوا، رواں مالی سال کے11ماہ میں 26.7ارب ڈالر کی ترسیلات زر رہیں، 11ماہ میں ترسیلات زرگزشتہ مالی سال کےمقابلےمیں 3.6ارب ڈالرزائد ریکارڈ ہوئیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ترسیلات زر بلند سطح پرپہنچ گئی،گزشتہ سال کےمقابلےمیں مئی میں ترسیلات زر میں 34فیصداضافہ ،جولائی سے مئی ترسیلات زر26.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ، یہ گزشتہ سال کےمقابلےمیں29فیصد زیادہ ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >