برطانوی وزیراعظم کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان کے دورہ برطانیہ کا امکان

وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی دعوت پر دورہ برطانیہ کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفون پر دورہ برطانیہ کی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دورے کی دعوت بورس جانسن نے بذریعہ فون دی، وزیراعظم کو8 جولائی کو پاکستان انگلینڈ ون ڈے میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق حتمی طور پر فی الحال وزیراعظم کا دورہ برطانیہ طے نہیں ہوا، شیڈولنگ کے بعد وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کو حتمی شکل دی جا سکے گی، اور وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان ممکنہ دورہ برطانیہ میں دو طرفہ تعلقات ، تجارت پر بات چیت کریں گے جبکہ نوازشریف کی پاکستان حوالگی پر بھی بات کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جارہا۔

وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم برطانوی انویسٹرز کو سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >