دلہا کے گٹکا کھانے پر دلہن کا شادی سے انکار، بارات واپس روانہ

بھارت کی ریاست اترپردیش میں دلہن نے عین شادی کے وقت گٹکا کھانے والے دلہے سے ‏شادی سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع بالیا میں شادی سے انکار ہونے پر دلہا اور باراتیوں کو انتہائی شرمندگی کے ساتھ واپس جانا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب دلہا کے رشتہ دار تمام تر تیاریوں کے ساتھ شادی کے لئے پہنچے تو دلہن کے رشتہ داروں کی جانب سے روایتی انداز میں بارات کا خیرمقدم کیا گیا لیکن اس دوران ‏دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کو گٹکا کھاتے ہوئے دیکھ لیا اور اسی وقت شادی کرنے سے انکار کردیا اور اپنے اہلخانہ ‏کو بتایا کہ وہ گٹکا کھانے والے شخص سے شادی نہیں کر سکتی۔

صورتحال کے پیش نظر دونوں خاندانوں نے دلہن کو منانے کی کوشش کی تاہم دلہن اپنے فیصلے پر ڈٹی رہی۔ جب دلہن کسی بھی طرح شادی کرنے پہ رضامند نہیں ہوئی تو نتیجتاً بارات کو بڑی شرمنگی کے ساتھ واپس آنا پڑا مگر واپس روانگی سے قبل دلہن والوں کی جانب سے ملنے والے تمام تحائف بھی واپس کرنے پڑے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک اور بارات دلہن کے بغیر لوٹ آئی تھی جب دولہا شادی میں ناصرف شراب کے نشے میں دھت تھا بلکہ اس موقع پر دلہن سے ناچنے کا بھی اصرار کرتا تھا۔

دلہن نے ناصرف اس کی بات ماننے سے انکار کردیا بلکہ شادی سے بھی انکار کردیا جس کے بعد بارات کو دلہن کے بغیر ہی لوٹنا پڑا۔

  • دولہن کے گھرو الے ساتھ دیتے ہیں تو اس قسم کے بولڈ فیصلے ہوتے ہیں ہمارے ہاں تو دولہن کو مجبور کردیا جاتا ہے کہ یہیں سے تیری ڈولی اٹھی اور اب یہیں سے جنازہ اٹھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >