فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو تھپڑ مارنے والے شخص کو عدالت نے 4 ماہ قید کی سزا سنادی ہے۔
بین الاقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے 28 سالہ ڈیمن ٹیرل کے خلاف عوامی شخصیت کو تھپڑ مارنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر آج عدالت میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزم پر الزامات ثابت ہونے کے بعد اسے 4 ماہ قید کی سزا سنادی اور ساتھ ہی 14 ماہ کیلئے معطلی کے احکامات بھی سنادیئے۔
عدالتی حکم کے مطابق ملزم پر 5 سال تک کسی سرکاری ادارے کو چلانے یا ہتھیار رکھنے کی بھی پابندی عائد ہوگی۔
تفتیش کے دوران ملزم کا دائیں بازو کی قوم پرست نظریات سے متاثر ہونے اور انتہا پسندوں کے کئی یوٹیوب چینلز سبسکرائب کرنے کا بھی انکشاف ہوا۔
تاہم پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اس سے قبل کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا اور نہ ہی ملزم اس سے قبل کسی مقدمے میں گرفتار ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 8 جون کو جنوبی فرانس کے شہر ڈروم کے دورے کے موقع پر فرانسیسی صدر ان کے استقبال کیلئے جمع ہونے والے شہریوں سے بیریئر کے پیچھے سے ملاقات کررہے تھے کہ شہریوں کے درمیان موجود ایک شخص نے ان کے چہرے پر تھپڑ رسید کرڈالا، صدر کی سیکورٹی پر معمور اہلکاروں نے فوری طور پر حملہ آور کو گرفتارکرلیا تھا۔
Featured Content⭐
24 گھنٹوں کے دوران 🔥
From Our Blogs in last 24 hours 🔥
Become a premium member
AsalamuAlikum,
Everything that we've accomplished over the years is because of our members, who have allowed us to remain independent of corporate interests and reach Millions of followers.
Why become a member?
Besides supporting our independent media expansion, the Premium membership will provide even more value to our members.
Here are some of the features:
- Members can read the website without any advertising banners
- Member's user-id will be highlighted in comments
- Member will be allowed to create a signature that'll display under every comment
- Member will be able to create more than two threads per day.
- Will be able to join exclusive Siasat.pk Whatsapp group(available only on yearly subscriptions)
- Ability to lock, close, and delete all threads if you're the original author
this is some serious humanrights violation china must take action against macron