ملک میں اس وقت زیرو لوڈشیڈنگ ہے:وفاقی وزیر حماد اظہر کا دعویٰ

ملک کے مختلف حصوں میں کچھ روز سے طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،عوام شدید گرمی میں بغیر بجلی کے گزارا کرنے پر مجبور ہیں،جبکہ شدید گرمی کے باعث اسکول میں بچوں کی بے ہوش ہونے کی بھی خبریں سامنے آئیں تھیں ،

ایسے میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک بھر میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ کردیا، ٹوئٹر بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی نظام (نیشنل گرڈ) میں شامل کی گئی اور ملک میں اس وقت زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔

حماد اظہر نے ٹوئٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق ایک چارٹ بھی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ واجبات کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں بجلی بندش جاری ہے،سسٹم میں تکنیکی مسائل کےباعث بھی لوڈشیڈنگ کے مسائل ہوسکتے ہیں،تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ صفرہے۔

دوسری جانب تربیلا ڈیم میں مزید 2 یونٹس سے بجلی کی پیداوار مقررہ ہدف سے 21 روز پہلے شروع ہوچکی ہے،واپڈا نے مٹی سے بچاؤ کے لیے تربیلا کی دو ٹنل کے ان ٹیک کی سطح بلند کرنے کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیا،جس کا مقصد تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن سے بجلی کی پیداوار میں استحکام لانا ہے۔

عالمی بنک کی مالی معاونت سے مکمل کئے گئے کام کے بعد تربیلا سے بجلی کی پیداوار میں 672 میگا واٹ کا اضافہ ہوچکا ہے اور یہ ایک ہزار 358 میگا واٹ سے بڑھ کر 2 ہزار 30 میگا واٹ ہوگئی،توقع ہے آئندہ 10 روز میں تربیلا سے بجلی کی پیداوار 3 ہزار 800 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔

  • زیادہ بجلی چوری والےعلاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی کی بناء پر یا کہیں ترسیلی نظام/انفراسٹرکچرمیں خرابی کےباعث اب بھی بجلی کی بندش کاسامناہوسکتاہے

  • iss imported gadhe ko hyderabadf karachi aur dehat men 3 din rakha jai….. awam ke kharch per bagher bill diye inke han bijli paani gas inhain aur in jaise khabison ko milta hai…. Airconditioned kamre men beth kar bakwas karna bohot asan hai


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >