اچھی خبر،روس نے پاکستانی چاول کی برآمدات سے پابندی ہٹا دی،برآمد شروع

پاک روس تعلقات مزید مضبوط ہونے لگے،روس نے پاکستانی چاول کی برآمدات سے پابندی ہٹادی،روس کی جانب سے پاکستانی چاول پر پابندی 2018 میں لگائی گئی تھی، پاکستان آج سے روس کو چاول برآمد کرے گا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ پر تصدیق کردی۔

مشیرتجارت نے لکھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ روس نے گیارہ جون سے پاکستان کے چاول کی برآمد کی اجازت دے دی ہے،ابتدائی طور پر چار کمپنیوں کو اجازت ملی ہے،اسے پاکستان اور روس کے تجارتی تعلقات میں بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت سمجھا جارہاہے۔

ترجمان وزارت فوڈ سیکورٹی نے بتایا کہ روسی ادارے این پی پی او نے ابتدائی طور پر چاول تیار برآمد کرنے والے چار اداروں کی منظوری دے دی ہے، ان اداروں میں دو کراچی ، ایک لاہور سے ایک کا تعلق چنیوٹ سے ہے، چاول تیار کرنے والے اداروں کی جانب سے چاول کی فصل کو کیڑوں سے محفوظ بنانے اور دیگر ضروری اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستان کی وزارت خوراک کی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق روس نے پابندی اٹھانے کا فیصلہ وفاقی وزارت برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے چاول تیار کرنے کے عمل میں ڈی پی پی پلانٹ کو اپنانے والی کوارنٹائن ڈویژن پر عمل درآمد کے بعد کیا۔

ڈی پی پی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی چاول کی درآمد پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے گزشتہ ایک سال سے روسی ادارے این پی پی او کے کے ساتھ روابط میں تھے،روسی ادارے کو تمام مطلوبہ تکنیکی معلومات اور پاکستان پلانٹ کوارنٹائن نظام پر مکمل عملدرآمد کا یقین دلایا گیا تھا۔

  • iss men achchi baat tab hoti jab pakistani awam ko achcha chawalsaste dam milta aur izafi export hota… yahan to hukumat aur bizmen paksitaniyon ko tota khilata hai aur dollars men bahar bhejta hai…. laanat iss policy per.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >