جہانگیر ترین گروپ بجٹ سیشن میں حکومت کیلئے کوئی مشکل  کھڑی نہیں کرے گا

جہانگیر ترین گروپ بجٹ سیشن میں حکومت کیلئے کوئی مشکل  کھڑی نہیں کرے گا

تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین کے حامی اراکین پر مشتمل  ہم خیال گروپ نے بجٹ سیشن میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر خان ترین سے  ہم  خیال گروپ کے اراکین نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات کے دوران جہانگیر ترین کے خلاف کیسز اور پنجاب حکومت کے وعدوں پر عمل درآمد سے متعلق امور زیر غور آئے۔

ملاقات میں  طے کیا گیا کہ ہم خیال گروپ کے اراکین  بجٹ سیشنز کے دوران حکومت کیلئے کوئی مشکل  نہیں کھڑی کریں گے اور بجٹ کی منظوری میں  حکومت کا مکمل ساتھ دیں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی وکلاء کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لیے جانے پر کیس نمٹادیا ہے جس  پر عدالت میں جہانگیر ترین نے کہا  خدا کا شکر ہے  مشکل وقت گزرگیا ہے۔

  • بجٹ سے پہلے ترین گروپ کچھ نہیں کرے گا اور بجٹ کے بعد یہ کچھ کرنے کے قابل ہی نہیں رہے گا کیونکہ ترین کو پکڑ کر اندر کرنے کی تیاری مکمل ہے مگر بجٹ کے بعد ترین کے پاس آخری چند دن ہیں کچھ کرنے کو پنجاب حکومت گرا دے تو اس کی بچت ہوجاے گی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >