12سالہ بچی 12دن سے ڈسکہ پولیس کی حبس بے جا میں،ماں کی انصاف کیلئے دہائیاں

اگر کوئی سنگین پریشانی یا جرم کا شکار ہو جائے تو انصاف ملنے کی پہلی ڈھارس پولیس کی شکل میں بندھتی ہے کہ اس پریشانی سے چھٹکارا پانے میں پولیس اس کی مدد کرے گی۔ مگر جب پولیس ہی  پریشانی کا باعث ہو تو انصاف کس سے مانگا جائے؟

بیرسٹر حسان نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ڈسکہ تھانہ کی پولیس نے ایک بارہ سالہ بچی نیشا کو 12 روز سے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے اس کی غم سے نڈھال لاچار ماں نے رو رو کر اپنا برا حال کر لیا ہے پولیس اس سے سوائے چکر لگوانے کے کچھ نہیں کر رہی۔

غم سے چور ماں واقعہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی اور بتایا کہ نیشا رانا ٹاؤن سے غائب ہوئی جو کہ تقریباً 12 روز سے مل نہیں رہی پولیس کو اس واقعہ سے متعلق بتایا تو پولیس نے تعاون نہیں کیا۔ خاتون نے بتایا کہ بچی کے غائب ہونے کے دسویں روز انہیں کسی نے بتایا کہ ان کی بچی تھانہ ڈسکہ میں قید ہے۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ انہوں نے جب پولیس سے اس پر جواب مانگا تو ایس ایچ او تھانہ ڈسکہ نے کہا کہ بچی کے والد کو لے آؤ اور بچی کو لے جاؤ۔

بیرسٹر حسان نیازی کے مطابق نیشا کو سی آئی ڈی سیالکوٹ نے 12 روز قبل شیخوپورہ کے علاقے رانا ٹاؤن سے اس کے ماموں پر کسی الزام کے نتیجے میں اٹھایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی کو اٹھانے والوں میں تجمل نامی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملوث ہے جس نے ایس ایچ او تھانہ ڈسکہ کے ساتھ ملکر اسے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔

حسان نیازی نے کہا کہ اس کیس میں بچی کا ماموں جو کہ اصل ملزم ہے پولیس اس کو گرفتار نہیں کر پا رہی جس کی وجہ سے ملزم کے بھائی اور بہن کو گرفتار کیا گیا اور انہیں بھی پولیس نے پیسے لیکر چھوڑ دیا مگر اب 12 سال کی معصوم بچی کو پولیس نے قید کر رکھا ہے اور اس کی ماں کو اب پولیس یہ کہہ رہی ہے کہ وہ اپنے بھائی پر بننے والے کیس کی ریکوری دیں یا اپنے شوہر کو پیش کریں پھر پولیس بچی کو رہا کرے گی۔

سوال یہ ہے کہ کیا کسی الزام میں جس سے اس معصوم بچی کا بلواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق بھی نہیں، ایسی صورتحال میں کیا پولیس کا اس بچی کو حبس بے جا میں رکھنا درست فیصلہ ہے؟

  • اگر ایسا ہے تو شہباز شریف کو بھی پکڑو اور اس سے کہو کہ نواز چور، بھگوڑے، بزدل لوہار کو واپس لاؤ۔ صرف غریبوں پر ہی بس چلتا ہے ان کتوں کا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >