میرا کی والدہ کی جائیداد پر مبینہ قبضہ،5ملزمان گرفتار

ادکارہ میرا کی والدہ کی جائیداد پر مبینہ قبضہ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے5ملزمان کو گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا کی والدہ کی ملکیت ایک پلازے  پر غیر قانونی قبضے کے خلا ف مقدمہ درج کرکے پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں  ملزم میاں شاہد اور ساتھیوں کے خلاف  میرا کے بھائی حسن عباس کے بیان پر  مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں  غیر قانونی قبضے، چوری اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ملزمان نے پلازہ کرایے پر حاصل کیا تھا مگر بعد ازاں اس پلازے کی ملکیت کے جعلی کاغذات بنوائے اور  پھر  پلازہ خالی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تاہم اس حوالے سے ملزم میاں شاہد نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایم ایم عالم روڈ پر واقع کمرشل پلازہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ سے 10 کروڑ روپے کے عوض خریدا تھا جس میں سے 9 کروڑ روپے ادا بھی کرچکا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب جب پراپرٹی کا قبضہ اور رجسٹری کا مطالبہ کیا تو شفقت زہرہ نے میرے خلاف مقدمہ درج کروادیا، میرے پاس  ادائیگیوں سمیت تمام ضروری دستاویزات موجود ہیں، میرا کی والدہ اپنے غنڈوں کے ساتھ پلازے میں قائم میرے دفتر میں گھس آئیں اورانہوں نے دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کی ۔

میاں شاہد نے اپنے ویڈیو پیغام میں  وزیراعظم پاکستان، سی سی پی او لاہور سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کیسز عدالت میں  زیر سماعت ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>