بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ کیسے لگی؟ابتدائی رپورٹ آ گئی

بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ کیسے لگی؟ابتدائی رپورٹ آ گئی

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگ گئی۔ اس دوران عملے کو فوری طور پر باہر نکالنے کا عمل شروع کیا گیا۔ آتشزدگی کے دوران میڈیا سیل میں رکھے آگ بجھانے والے سلنڈر بھی دھماکے سے پھٹ گئے۔

میڈیا سیل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں لیکن آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ میڈیا سیل کا مانیٹرنگ روم، پریس کانفرنس ہال سمیت دیگر کمرے جل کر خاکستر ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں متاثر جگہ پہنچی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا جبکہ 2 گھنٹےکی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >