ذہنی معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا شخص گرفتار

گجرات میں ذہنی معذور لڑکی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا شخص گرفتار ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق   ضلع گجرات کی رہائشی ذہنی معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، پولیس نے لڑکی کے اہلخانہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی پی او گجرات کے مطابق  جس وقت ملزم  واردات میں مصروف تھا اسی وقت لڑکی کا بھائی اس جگہ پہنچ گیا، ملزم  لڑکی کے بھائی کو دیکھ کر گھبراگیا اور فورا وہاں سے فرار ہوگیا۔

لڑکی کے اہلخانہ نے فوری طور پر پولیس کو درخواست دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا، پولیس نے لڑکی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال بھی بھجوادیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو درست سمت میں آگے بڑھایا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>