عالمی برادری انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد کو روکنے کیلئے اقدامات کرے،:وزیراعظم کا کینیڈین ٹی وی کو انٹرویو

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے سرکاری ٹی وی کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو انٹرویو کے دوران صوبہ اونٹاریو میں ہونے والے حالیہ ٹرک حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے۔

وزیراعظم نے دوران انٹرویو زور دیا کہ وہ اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز مواد کے خلاف ایکشن لیں خاص طور پر ان ویب سائٹس کے خلاف جو نفرت پھیلانے اور ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔

Prime Minister Imran Khan is calling on world leaders to crack down on online hate and extremism following the deadly truck attack in London, Ont. Read more: https://www.cbc.ca/news/politics/imran-khan-rbl-interview-1.6062850

Posted by Imran Khan on Saturday, June 12, 2021

 

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر عالمی رہنماؤں کی طرف سے معاملے پر مؤثر ردعمل سامنے نہیں آیا، کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کےقتل پرعوام حیران ہیں۔ کچھ مغربی ممالک کے رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں۔ ایسی نفرت پھیلانے والوں کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ نفرت انگیز اور اسلاموفوبیا سے متعلق پھیلنے سوالے ایسے مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب عالمی رہنما متحد ہو کر اس مسئلے کے خاتمے کا سوچیں گے تو پھر اس سے نمٹ بھی لیا جائے گا۔ کیونکہ آزادی اظہار رائے کا حق سب کو ہے مگر اس سے کسی دوسرے کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >