سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ،رواں برس بھی غیر ملکی عازمین حج ادا نہیں کرسکیں گے

سعودی عرب کا حج محدود رکھنے کا اعلان،رواں برس بھی غیر ملکی عازمین حج ادا نہیں کرسکیں گے

سعودی عرب نے کورونا وباء کے پیشِ نظر رواں سال بھی حج کے لیے عازمین کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال صرف 60 ہزار مقامی افراد کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف سعودی عرب میں مقیم مقامی و غیر ملکی افراد ہی حج ادا کرسکیں گے جبکہ کورونا ویکسین لگوانے والے صحت مند اور کسی مستقل بیماری میں مبتلا نہ ہونے والے 18 سال سے 65 سال کی عمر کےعازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 14 روز قبل ویکسین کا ایک ٹیکہ لگوانے والوں کو بھی حج کی اجازت ہوگی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق حج کے دوران بڑی بھیڑ سے عالمی وباء کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر حج کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کے لیے عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث سعودی حکومت نے گزشتہ برس حج کو محدود رکھا تھا، سعودی عرب میں مقیم صرف 10 ہزار مقامی اور غیر ملکی عازمین کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس میں 30 فیصد سعودی شہری اور 70 فیصد مملکت میں مقیم غیرملکی شہری شامل تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>