ایف آئی اے نے جعلی کاغذات پر پاکستان آنے والے ایرانی نژاد امریکی شہری کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے جعلی کاغذات پر پاکستان آنے والے ایرانی نژاد امریکی شہری کو گرفتار کر لیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے ریڈ زون سے ایرانی نژاد امریکی شہری کو جعلی کاغذات پر پاکستان داخلے پر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی کے ریڈ زون میں واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں کارروائی کے دوران ایرانی نژاد امریکی شہری کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایف آئی اے کی انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی جانب سے کی گئی جبکہ یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک ایران سے پاکستان میں فعال ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی نژاد امریکی شہری اپنے ملک ایران گیا تھا جہاں اس کے کاغذات ضبط کرلیے گئے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کو امریکی شہری نے 15 ہزار ڈالر دیئے اور جعلی کاغذات پر امریکی شہری پاکستان پہنچا اور کراچی پہنچنے کے بعد امریکی قونصلیٹ سے اپنا پاسپورٹ حاصل کیا۔

ایف آئی اے حکام نے امریکی شہری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ادارے نے کارروائی کر کے امریکی شہری کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ ملزم 8 جون سے کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں سفری دستاویزات کے بغیر مقیم تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار امریکی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملوث نیٹ ورک کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >