گھوٹکی میں ٹرین حادثہ زیادہ سامان کے باعث پیش آیا؟مزید اہم انکشافات

گھوٹکی میں ٹرین حادثہ زیادہ سامان کے باعث پیش آیا؟مزید اہم انکشافات

گھوٹکی میں پیش آنے والے ملت اور سرسید ٹرین حادثے کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا، رپورٹ کے مطابق لگیج وین میں حد سے زیادہ سامان ہونے سے ٹریک پر بوجھ پڑا جو حادثہ کا سبب بنا، ڈہرکی کے قریب رتی ریلوے اسٹیشن پر ملت اور سرسید ایکسپریس ٹرین حادثے کے حوالے سے مکمل حقائق سامنے لانے والی لگیج وین کا روٹ سی ای او کے احکامات کے باجود تبدیل کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گریڈ21 کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے نے حادثہ لگیج وین میں بک کیے گئے سامان کی ایگزمینشن کرنے سے قبل کسی دوسرے اسٹیشن پر بھجوا کر ثبوت مٹانے کے حوالے سے رپورٹ وزیر ریلوے اعظم سواتی اور چیئرمین ریلوے کو بھجوادی۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ ڈویژنل افسران نے حقائق چھپانے کے لئے لگیج وین میں مقررہ حد سے زیادہ سامان بک کیا،ڈپٹی ڈی ایس سکھر اصغر بھٹو اور ڈویژنل میکینکل انجینئر محمد ثقلین نے سی ای او کو لگیج وین میں زیادہ سامان ہونے اور سیل نہ لگانے کی اطلاع دی،لگیج وین میں زیادہ سامان بک ہونے پر افسران نے ثبوت مٹانے کےلئےلگیج وین کا روٹ تبدیل کیا،لگیج وین کو ملتان ڈویژن میں کاٹ کر لاہور کی بجائے فیصل آباد بھجوا دیا گیا۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ حادثے کا شکار ملت ایکسپریس ٹرین کی لگیج وین میں مقررہ حد سے زیادہ سامان لوڈ کیا،لگیج وین کو مکمل سیل ہی نہیں لگائی گی تھی،لگیج وین میں حد سے زیادہ سامان ہونے سے ٹریک پر بوجھ پڑا جس سے حادثہ رونما ہوا،سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب ہونے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 65 اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

  • What kind of nonsense excuse is this… Somebody put 2 extra bars of soaps in their luggage that caused the derailment?
    Person incharge of track maintenance should be fired… but wait, he did identify the problems already… so why were the steps not taken…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >