کراچی:پیسے مانگنے پرشوہر سے جھگڑا،بیوی نےآشنا کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا

کراچی:پیسے مانگنے پرشوہر سے جھگڑا،بیوی نےآشنا کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں پیسے مانگنے پر شوہرکا بیوی سے جھگڑاہوا،بیوی جلاد بن گئی،آشناکےساتھ مل کرشوہرکورسی باندھ کرذبح کیااورلاش کو آٹھ گھنٹے تک گھرمیں چھپاکررکھا،واردات میں استعمال ہونے والی چھری بھی صاف کر کے رکھ دی تھی،پولیس نےلاش برآمد کرکے قاتل بیوی کوگرفتارکرلیا،ملزمہ کا آشنا موقع سےفرارہوگیا۔

دینا نامی خاتون نے آشنا سنی کےساتھ مل کرشوہرکورسی کوباندھا اورگلے پرچھری پھیردی،پولیس کےمطابق ملزمہ نے 8گھنٹے تک پلنگ کے نیچے لاش کوچھپاکررکھا۔

اطلاع ملنے پرلاش برآمد کی اورقاتل بیوی کوگرفتارکیا،پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد اسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں میڈیکل رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مقتول کو ذبح کیا گیا۔

ملزمہ کاکہنا ہے سونی نے ہی شوہرقتل کیا جوواقعہ کےبعدفرارہوگیا،ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ سونی نامی شخص سے اُس کے تعلقات تھے،دونوں نے مل کر جاوید کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور پھر اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

پولیس حکام کے مطابق سونی مشنیات کا عادی ہے، جس کے خاتون کے ساتھ تعلقات تھے، قتل میں ملوث ملزم تاحال مفرور ہے،پولیس نے قتل کامقدمہ درج کرکے ملزمہ کےآشناسونی کی تلاش شروع کردی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>