کراچی:اے ٹی ایم کارڈ چھین کر رقوم لوٹنے والا گینگ گرفتار، 85 اے ٹی ایم کارڈز برآمد

کراچی:اے ٹی ایم کارڈ چھین کر رقوم لوٹنے والا گروہ گرفتار

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس کی کامیاب کارروائی، شہریوں سے اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بینک سے رقوم لوٹنے والا گروہ دھرلیا، پولیس نے چار رکنی گروہ سے اے ٹی ایم کارڈز اور نقدی برآمد کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 85 اے ٹی ایم کارڈز اور ان کے ذریعے سے بینکوں سے نکلوائے گئے 8 لاکھ 13 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں

پولیس کے مطابق آج صبح 15 پر ایک شہری نے اطلاع دی کہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود قائدآباد منزل پیٹرول پمپ کے قریب بینک کے باہر مشکوک افراد کافی دیر سے موجود ہیں،جو بینک کی اے ٹی ایم مشین کے اندر آ جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اطلاع ملنے پر مددگار 15 پولیس 5 منٹ میں موقع پر پہنچی اور کارروائی کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 85 اے ٹی ایم کارڈز اور 8 لاکھ 13 ہزار روپے برآمد ہوئے۔

رقم ملزمان نے شہریوں سے چھینی تھی یا ان سے چھینے گئے اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے سے بینکوں سے نکلوائی تھی،گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ سامان کے ساتھ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • اور پولیس نے پیسے لے کر یا تو ان کو چھوڑ دینا ہے یا پیسے کھاکر کیس اتنا کمزور بنانا ہے کہ ضمانت ہوجائے پھر جج نے مزید پیسے کھا کر چھوڑ دینا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >