ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے وفات پاگئے،ویڈیو منظر عام پر

  ایس پی انوسٹٰ گیشن خوشاب دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے وفات پاگئے،ویڈیو منظر عام پر

دوران ڈیوٹی ایس پی  انوسٹی گیشن خوشاب ملک امتیاز دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کرگئے ہیں، آخری لمحات کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق    ایس پی خوشاب  دیگر افسران کے ہمراہ پہاڑی علاقے میں جاری سرچ آپریشن کی بریفنگ میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے۔

بریفنگ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اردگرد موجود پولیس افسران اور اہلکار ان کی طرف دوڑتے ہیں ، مگر ملک امتیاز کو آنے والا دل کا دورہ  شدید تھا کہ وہ اس سے جانبر نہ ہوسکے۔

ایس پی خوشاب کی اچانک موت نے پورے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو دکھ اور رنج کی لہر میں گھیر لیا ہے، ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

واضح رہے کہ ملک امتیاز اس سے قبل مختلف  اضلاع میں  متعدد عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے تھے اور کچھ عرصہ قبل ہی انہیں   ایس ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب تعینات کیا گیا تھا۔ 

  • إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
    الله مرحومہ کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر دے . آمین


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >