اشتہاری،سابق چیئرپرسن بےنظیر انکم اسپورٹ فرزانہ راجہ امریکا میں کاروبار کرنے لگیں

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق نیب کیس کی اشتہاری سابق چیئرپرسن بےنظیر انکم اسپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ امریکی ریاست جارجیا میں موجود ہیں اور وہاں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جارجیا میں مقیم فرزانہ راجہ جو کہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن ہیں، وہ امریکا میں پراپرٹی کے لین دین کا کاروبار کر رہی ہیں اور انہوں نے یہاں مقامی امریکیوں کو اپنا پروفائل پیس بلڈر اور انٹرنیشنل ہیومنٹیرئین ایکشن ایڈوائزر کے طور پر بتا رکھا ہے۔ اس کے علاوہ وہ “یونیورسل فیملیز” نامی ایک انوسٹمنٹ کمپنی بھی چلاتی ہیں جبکہ فرزانہ راجہ نے کینسر کے حوالے سے ایک فاؤنڈیشن بھی بنا رکھی ہے۔

خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ امریکا جانے کے بعد ان کا اپنے شوہر کے ساتھ تنازع چلا اور انہوں نے اپنے بچوں کیلئے قانونی جنگ بھی لڑی۔

خبر دینے والے ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرزانہ راجہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر 60 ملین ڈالر ورلڈ بنک، 490ملین ڈالر برطانیہ، 180ملین ڈالر یو ایس ایڈ اور 430ملین ڈالر ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے بےنظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں شامل کرائے لیکن افسوس ان پر ہی لوٹ کھسوٹ کا الزام لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر لوٹ کھسوٹ کی ہوتی ہو یہاں آکر کچھ کرنا نا پڑتا بلکہ پر سکون زندگی گزارنے کیلئے تو وہی پیسہ کافی ہوتا جس کی چوری کا الزام لگایا گیا ہے۔

  • اگر لوٹ مار نہیں کی تو پچھلے 8 سال سے اسحاق ڈار کیطرح بھاگی کیوں ہے ؟ اور امریکہ میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے کے لیے پرائز بانڈ نکلا ہے؟

  • یہ سب کام بہانے ہیں وہاں کے اداروں کے لیئے امریکہ میں ہر دوسرا شخص پراپرٹی کے بزنس سے ایفیلیٹیڈ ہے تاکہ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے جان بچائ جاسکے۔

    • IRS is no joke. You cant hide your income from IRS and if you are caught, be ready to lose even your panties. These crooks cant fool IRS be sure about it. The fact is she stole money from the poor and living a lavish lifestyle in the USA and its the job of our Govt to track her n bring her back.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >