کلبھوشن یادیو کیس ن لیگ نے بگاڑا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کے کیس کو بگاڑنے کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف اپیل سے متعلق قانون سازی پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ ن نے بگاڑا، ہم عالمی عدالت کی سفارشات پرعمل درآمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت کی تجویز پر ہم نے کلبھوشن سے متعلق اقدامات اٹھائے، بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دی جائے اور پاکستان کودوبارہ عالمی عدالت میں لے جائے۔ امید ہے اپوزیشن ناسمجھی کا مظاہرہ نہیں کرے گی اور اپوزیشن ارکان بھارت کی چالوں کو پہچانیں گے۔

وزیر خارجہ نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتقام نہیں، صاف اورشفاف احتساب پر یقین رکھتےہیں، ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے اور احتساب کے قائل نہیں ہیں، احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیا جائے گا۔ عمران خان این ار او یا مک مکا نہیں کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کا امریکا کو ہوائی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں، یہ ان کا پہلا یا آخری دورہ نہیں۔

چین کے خلاف جی سیون مملک کے اقدامات سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اقدام جن سےترقی پزیرممالک میں ترقی ہو اس سے ہمیں خوشی ہوگی، ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبےکےاقدام سےچین کو کوئی خطرہ نہیں، چین سی پیک کا اپنا کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا، جی سیون ممالک اس طرح کے پروجیکٹ کرنا چاہتےہیں تو یہ اچھا مقابلہ ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ منی بجٹ نہیں لارہے، احسن اقبال پہلے بجٹ کتاب کا مطالعہ کریں پھر تنقید کریں, پنجاب کےتمام اضلاع میں وزیراعظم کےحکم پرڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیاں بنائی گئی، کمیٹیاں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گی، ملتان میں البدر پارک بنانے پر خطیررقم خرچ کررہے ہیں۔

  • Can any jamadar/istanjadar of the tubbar tell us why the kabarai took the case to international courts? we know india wanted to take the case there BUT WHY DID TOOI PARTY TAKE IT TO INTERNATIONAL COURT? any league want to tell us?


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >