پاکستانی آموں کی چین میں دھوم،لان چو شہر مہک اٹھا

پاکستانی آموں کی چین میں دھوم,لان چو شہر مہک اٹھا

پاکستانی آم اپنے ذائقے، خوشبو، مٹھاس کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں,جو دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں, اور اب پاکستان کے بہترین دوست چین میں بھی پاکستانی آموں کی دھوم مچ گئی ہے۔

چین کا شہرلان چو بھی پاکستانی آموں کی خوشبو سے مہک اٹھا, تاریخ میں پہلی بار پاکستانی آموں کی براہ راست پہلی کھیپ چین پہنچ گئی,چارٹرطیاروں کے ذریعے 18 ٹن سندھڑی آموں کی کھیپ لاہور سے چین کے شہر لان چو شہر پہنچائی گئی ہے۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل کونسلر بدر الز زمان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت تاریخی دن ہے کیونکہ چین میں پاکستانی آم کی زبردست مانگ تھی اور لان چو نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔

سندھڑی آم بنیادی طور پر حیدرآباد ، رحیم یار خان اور سندھ کے دوسرے علاقوں میں پائے جاتے ہیں اسی مناسب سے اس کا نام سندھڑی پڑا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستانی آم برآمد کرنے کی منظوری دی تھی,گزشتہ ماہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا تھا کہ آسٹریلیا نے پاکستانی آم برآمد کرنے کیلئے 2 ٹریٹمنٹ فیسیلٹیز کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان میں رومی فوڈز وانپ ہیٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ جاپان کے لیے آم برآمد کر سکے گا,آسٹریلیا کے بعد جاپانی حکام نے بھی اجازت دے دی تھی۔

  • سندھڑی آم کھا کر ہی چینی مدہوش ہوئے جا رہے ہیں جبکہ آموں میں سب سے بیکار آم سندھڑی ہےم، مگر ذرا سوچو اگر چونسا، انور نٹور وہاں پہنچ گیا تو پھر چینیوں کا کیا حال ہونا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >