حکومت پاکستانیوں کو بیرون ممالک نوکریاں دلانے میں کامیاب،بھارت،بنگلہ دیش بھی پیچھے

تحریک انصاف کی حکومت کورونا وبا کے دوران بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ لوگوں کو بیرون ممالک نوکریاں دلانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ جس میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کی بہترین پالیسیوں کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے سال2020 میں بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ افرادی قوت یعنی اپنے شہریوں کو کام کے سلسلے میں بیرون ممالک بھیجا۔ سخت عالمی پابندیوں کے باوجود 2 لاکھ24 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک گئے جو کہ موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

وزارت اوورسیز پاکستانی نے اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ اس عرصے کے دوران بھارت 94ہزار 145 اور بنگلہ دیش 2لاکھ 17ہزار699 شہریوں کو بیرون ملک بھیج سکا جب کہ پاکستان نے 2لاکھ24ہزار 705 لوگوں کو روزگار کیلئے باہر بھیجا۔

اس حوالے سے پاکستان کی وزارت اوورسیز پاکستانیز نے اہم کردار ادا کیا اور زلفی بخآری نے بیان دیا کہ یہ کامیابی وزیر اعظم عمران خان کے ایک کروڑ نوکریاں دینے والے وعدے کی جانب اہم قدم ہے۔

اس کی ایک بڑی وجہ زلفی بخاری کے خلیجی ممالک کے سفیروں کے ساتھ مسلسل رابطے ہیں۔ زلفی بخاری کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے دوران اب تک 12لاکھ لوگوں کو بیرون ملک بھیجا جا چکا ہے جو کہ ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کا 13 فیصد بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف وزارت اوورسیز پاکستانی ہے جس کے اعدادوشمار شمار جاری کیئے گئے ہیں دیگر اداروں اور شعبہ جات میں ملنے والی نوکریوں کے اعدادوشمار اس کے علاوہ ہیں۔

  • Doob marnay ka mukaam hae, is it good news!!!!!! Ask the people who leave their parents, wife, kids behind and go to another country. For years they don’t see each other. If you want to experience this go to airport and observe the face impressions of these poor people!! Sadly all mafias have eaten my beloved Country from its roots!!!!!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >