سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی،پاکستان آئی ایل او گورننگ باڈی کا ممبر منتخب ہوگیا

سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی،پاکستان آئی ایل او گورننگ باڈی کا ممبر منتخب ہوگیا

پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، پاکستان نے بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) گورننگ باڈی کا ممبرشپ حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اگلے 4 سالوں کے لئے بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کی گورننگ باڈی کا ممبر منتخب کیا گیا ہے جو ملک کے لئے سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ نے بیان جاری کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے جاری بیان کے مطابق آج جنیوا میں الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے 109 ویں اجلاس میں مجازی انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں پاکستان سمیت چار نئے ممالک کو باقاعدہ طور پر چار سال (2021 سے 2024) کے لئے آئی ایل او کے ایشیاء پیسیفک گروپ میں شامل کیا گیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ آئی ایل او کی گورننگ باڈی پالیسی و فیصلہ سازی کے فرائض انجام دیتی ہے، اس کے 56 رکن ممالک ہیں جو 28 حکومتوں، 14 ایمپلائرز اور 14 کارکنان پر مشتمل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے انتخاب پر عالمی برادری کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ایل او انتخابات کے نتائج عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی قیادت پر اعتماد کی علامت ہیں۔ پاکستان بحران کے وقت میں آئی ایل او کی گورننگ باڈی میں شامل ہوا ہے جو کہ ملک کی معاشی نمو کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >