عمران خان اپنا ماضی یاد رکھیں،ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستانی سیاست میں ایک بار پھر انٹری

عمران خان اپنا ماضی یاد رکھیں،ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستانی سیاست میں ایک بار پھر انٹری

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء سے عمران خان نے بھی انصاف کا وعدہ کیا تھا، عمران خان اپنا ماضی یاد رکھیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک تاریخی سانحہ تھا جن کے شہداء کو ابھی تک انصاف نہیں ملا، عمران خان نے انصاف کا اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

عمران خان سے گلے شکوے کرتے ہوئے سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے جن کے خلاف تقاریر کیا کرتے تھے آج وہ ان کے ساتھی ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے پرچے کٹنے کے بعد خارج ہوجاتے ہیں ہمارے کارکنان کے خلاف کاٹے گئے پرچے عمران خان کی حکومت نے ختم کیوں نہیں کیے؟

انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی سیاست سے دستبردار ہوچکا ہوں کیونکہ یہاں سیاست نام کی کوئی چیز نہیں ہے، پاکستان کا ہر شہری قانون اور طریقہ کار سے خوف زدہ ہے، پاکستان واپسی سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا مگر یہاں رہ کر رہنمائی جاری رکھوں گا۔

ہاں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر جس موقف پر 7 سال پہلے کھڑے تھے آج بھی وہیں کھڑے ہیں، 17 جون کو ماڈل ٹاؤن سانحہ کے شہداء کی یاد میں انصاف کیلئے ملک گیر احتجاج کریں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے ماضی میں کیے جانے والے معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ک ملک کے تین بڑوں نے انصاف دلانے کا وعدہ کیا تھا میں ان تینوں سے سوال کرتا ہوں کہ وہ اب کہاں ہیں؟

  • بہاولنگر چک ڈھاباں میں ڈکیتی کی واردات دوران ڈکیتی ڈاکووں نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >