اسپیکر قومی اسمبلی نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو اراکین اسمبلی کے موبائل فونز ضبط کرنے کی ہدایت

قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی ایوان میں قائد حزب اختلاف کی تقریر کےد وران سارجنٹ ایٹ آرمز کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے ایک بار پھر ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور اسمبلی میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔

ایسے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں تعینات سارجنٹ ایٹ آرمز کو ہدایات کیں کہ وہ اراکین اسمبلی سے ان کے موبائل فونز لے لیں۔

مبینہ طور پر اسپیکر کی اس ہدایت کا مقصد ایوان میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز بننے سےروکنا تھا جس کی وجہ سے اراکین کے موبائل فونز لیے گئے تاکہ اسمبلی کے اندر کے یہ مناظر باہر نہ جاسکیں۔

یاد رہے کہ بجٹ سیشن میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے تقریر کے دوران حکومتی بینچز پر موجود چند اراکین نے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی کی تھی جس سے علی امین گنڈا پور اور زرتاج گل محظوظ ہوتے بھی دکھائی دیئے، اس ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >